لاہور میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران خاتون پر سرعام تشدد کرنے اور اس کا مذاق اُڑانے والے میڈیکل اسٹور کے مالکان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، خاتون یاسمین اپنے بچے کے علاج کے سلسلے میں میو اسپتال آئی تھیں اور دوا واپس کرنے کے لیے قریبی میڈیکل اسٹور گئیں۔ دوا واپس کرنے پر میڈیکل اسٹور پر موجود عملے نے پہلے خاتون کا مذاق اُڑایا اور پھر اس پر تھپڑ برسا دیے۔واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے چوکی میو اسپتال پولیس کو ایک تحریری درخواست دی، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کیا اور ملزمان بلا ل حسین اور عثمان کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور خواتین کو ہراساں یا تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔