لاہور کے علاقے نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمہ اسماء بس اڈا اسکائی ویز سے اورنج ٹرین یتیم خانہ جانے کے لئے چنگ چی رکشہ میں سوار ہوئی جہاں اس نے میڈیکل کی طالبات کو نشانہ بنایا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اورنج ٹرین اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد ملزمہ نے طلبہ کے بیگ سے قیمتی اشیاء اور نقدی چوری کر لی۔تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم یاسین واردات کے دوران بیگ یا قیمتی سامان اپنی بیوی صائمہ یا کسی اور ساتھی کو فوری طور پر پکڑا دیتا تاکہ شک نہ گزرے۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔
نواں کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور یاسین اور اس کی بیوی صائمہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے نواں کوٹ پولیس کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے لاہور پولیس ہر وقت موجود ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔