کراچی کے علاقے احسن آباد فیز 3 سیکٹر 4 میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے خاتون کو گھر میں داخل ہو کر 6 گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کی شادی تقریباً چھ ماہ قبل صالح محمد سے ہوئی تھی، جو اس گھر کا مالک ہے۔ ملزمان نے واردات کے دوران صالح محمد کی پہلی بیوی کو کمرے میں بند کر دیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خاندانی رنجش سے متعلق لگتا ہے۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے کرائم سین یونٹ کے ساتھ شواہد اکٹھے کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔