سندر میں خاندانی تنازع کے دوران خاتون کے قتل کا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اور اس کی اہلیہ کو صرف 7 گھنٹے کے اندر شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، ملزم جہانگیر پر الزام ہے کہ اس نے خاندانی جھگڑے کے دوران کلہاڑی کے وار کرکے شابانہ بی بی کو قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔واقعے کے دوران شاہد اقبال بھی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے اہم شواہد جمع کیے ہیں اور قانون کے مطابق تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ، "ملزم جہانگیر اور اس کی اہلیہ کو کوٹ عبدالمالک، شیخوپورہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور دونوں کو وقوعہ کے صرف 7 گھنٹے کے اندر حراست میں لیا گیا۔"یہ واردات خاندانی تنازع کا نتیجہ ہے اور پولیس کی فوری کارروائی نے ملزمان کو جلد از جلد قانون کے حوالے کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔