نازش جہانگیر مقدمات : پروڈیوسر کا سیشن عدالت سے رجوع

لاہور (کرائم  رپورٹر) اداکارہ نازش جہانگیرکی جانب سے مقدمات درج کروانے کے خلاف پروڈیوسراسودہارون نے سیشن عدالت سے رجوع کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فرحت آفتاب نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ اسود ہارون کی گاڑی اور نقدی نازش جہانگیر کے پاس ہے جن سے دستبردار ہونے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں، کراچی میں اسود ہارون کیخلاف مقدمہ درج کرادیا جبکہ وہ کراچی گیا ہی نہیں، جھوٹے مقدمات بنا کر ہراساں کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔