ٹوٹے ہوئے دل والا ہمسفر بھی مجھے قبول ہوگا‘ نازش جہانگیر

مجھے ہمسفر کے حوالے سے زیادہ ڈیمانڈ نہیں ، بس میرے جیسا لڑکا ہی چاہیے، ہم ہنس کھیل کر، تھوڑے جھگڑے کرکے زندگی گزار لیں گے
کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی کی خصوصیات سے متعلق کہا کہ ان کی اپنے  ہمسفر کے حوالے سے کوئی بہت زیادہ ڈیمانڈ نہیں ہیں۔اداکارہ سے ایک حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ انہیں کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟نازش نے جواب میں کہا کہ'مجھے بس میرے جیسا لڑکا ہی چاہیے، ہم ہنس کھیل کر، تھوڑے جھگڑے کرکے زندگی گزار لیں گے۔ میزبان نے سوال کیا کہ اگر اس لڑکے کا دل ٹوٹا ہوا ہو تو کیا آپ اسے قبول کریں گی؟ جواب میں اداکارہ نے کہا بالکل قبول کروں گی بلکہ مجھے تو خوشی ہوگی کہ میں وہ لڑکی ہوں جس نے اس کا دل جوڑا۔اداکارہ نے کہا میں چاہتی ہوں کہ وہ کہے ہاں یہ ہے وہ لڑکی جو میرے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑنے کی وجہ بنی، مجھے یہ بہت اچھا لگے گا۔