خطے میں کشیدگی کے بعد پاکستانی فضائی حدود کی سخت نگرانی کا فیصلہ

خطے میں کشیدگی کے بعد پاکستانی فضائی حدود کی سخت نگرانی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خطے میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث حکومت پاکستان نے فضائی حدود کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی پروازوں پر خصوصی نگرانی شروع کر دی گئی ہے، بالخصوص بھارت سے آنے والی پروازیں توجہ کا مرکز ہوں گی۔

 ایوی ایشن حکام کو نئی ہدایات جاری
ایئر ٹریفک کنٹرول کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں:بھارت سے آنے والی ہر غیر ملکی پرواز پر خصوصی نظر رکھی جائےمشکوک پروازوں کو صرف اعلیٰ حکام کی اجازت سے داخلے کی اجازت ہوگی.کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں فوری الرٹ جاری کیا جائے گا
 گلگت و سکردو کی پروازیں منسوخ
سیکیورٹی خدشات کے باعث:گلگت اور سکردو جانے والی تمام پروازیں آج کے دن کے لیے منسوخ.شمالی علاقہ جات کی دیگر پروازیں بھی عارضی طور پر معطل
 قومی سلامتی اولین ترجیح
سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے:“یہ اقدامات مسافروں کی حفاظت اور قومی سلامتی کے لیے ضروری ہیں۔ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے، اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کیے جائیں گے۔”