خاتون کی ذہنی صحت بگڑ گئی,ساس نے کالے جادو کی رسم کا اہتمام کیا
پولیس نے خاتون کے شوہر اکھل داس, والد، 55 سالہ پجاری کو گرفتار کر لیا
کیرالہ (آئی این پی) توہم پرستی کا شکار دنیا کے سب سے بڑے ملک بھارت میں ایک دلہن کو کالے جادو کے نام پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں خاتون کے شوہر اور سسر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں اس خاتون کے والد کی جانب سے منارکاڈ پولیس میں شکایت کے بعد عمل میں آئیں جب مبینہ تشدد کی وجہ سے خاتون کی ذہنی صحت بگڑ گئی۔ شکایت کنندہ نے کہا کہ اس کی بیٹی کی شادی کے بعد، اس کی ساس نے کالے جادو کی رسم کا اہتمام کیا۔ یہ دعوی کیا گیا کہ متوفی رشتہ داروں کی روحیں نوجوان عورت کے جسم میں موجود ہیں۔ ساس کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سیون تھرومینی نامی ایک پجاری نے کالے جادو کی رسم انجام دی۔ خاتون کے مطابق انہوں نے مجھے مشروب ‘ سگریٹ پلایا اور شراب پینے پر مجبور کیا۔ اس دوران خاتون جھلس کر زخمی ہوئی۔ شکایت کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور معاملہ درج کرلیا۔ پولیس نے خاتون کے شوہر 26 سالہ اکھل داس اور اس کے والد، 55 سالہ پجاری کو گرفتار کر لیا ہے۔