لاہور (کرائم رپورٹر ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور اس کے شوہر پروفیسر عتیق کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی۔ صنم جاوید نو مئی کیسز کی جیل میں سماعت کے بعد باہر نکلی تو انویسٹی گیشن پولیس تھانہ اسلام پورہ نے حراست میں لے لیا۔مقدمہ میں روڈ بلاک کرنے اور ریاست مخالف نعرے بازی کی دفعات شامل ہیں۔