تہران(یواین پی)ایرانی بندرگاہ پر دھماکے اور آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 70 ہو گئی ۔ہرمزگان کے گورنر کے مطابق 22 افراد تاحال لاپتا ہیں جب کہ 22 نامعلوم لاشیں ہیں جن کی فرانزک ڈاکٹرز شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایران کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ آگ بجھانے کا آپریشن ختم ہو گیا ہے ۔ہرمزگان کے گورنر نے کہا ہے کہ متاثرین کے لیے امدادی کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں اور ہمیں علاقے کی صفائی میں کئی دن لگیں گے۔