نیو یارک (آئی این پی)امریکا کے وسطی علاقوں میں طوفانی بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق مختلف حادثات کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37ہوگئی، آرکنساس میں 50سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، 8افراد ہلاک ہو گئے، مسیسپی میں 6جبکہ ریاست میسوری میں سب سے زیادہ 12ہلاکتیں ہوئیں ۔رپورٹ کے مطابق طوفانی بگولوں سے 50افراد زخمی ہوئے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق شدید طوفان سے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔