نصف صدی قبل سیکڑوں کتوں کا قتل: کینیڈا کی حکومت کی مقامی قبیلے سے معذرت

 اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈا کی حکومت نے نصف صدی سے زیادہ عرصہ قبل پولیس کے ہاتھوں کئی سو سلیج ڈاگز(برف پر گاڑی کھینچنے والے کتوں) کو مارنے پر مقامی کمیونٹی سے باضابطہ طور پر معافی مانگی ہے۔یہ معافی نامہ مقامی تعلقات کے وزیر گیری آننداسنگاری نے شمالی کیوبیک صوبے کے علاقے نوناوک میں پیش کیا۔گیری آننداسنگاری نے کہا کہ سلیج ڈاگز، جنہوں نے مقامی آبادی کے ساتھی کے طور پر کام کیا، ان کے نقصان میں وفاقی حکومت کے کردار پر معذرت کرنے میں کینیڈا کو کئی دہائیاں نہیں لگنی چاہئیں تھیں۔