واشنگٹن (آئی این پی )امریکی کانگریس کے دورے کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین سے آمنا سامنا ہونے پر اسرائیل کے انتہاپسند وزیر قومی سلامتی اتمیر بین گویر آپے سے باہر ہوگئے۔ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اسرائیل کے انتہاپسند وزیر کے خلاف جنگی مجرم کے نعرے لگائے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بین گویر مظاہرین پر چیخے چلائے اور ان پر جھپٹنے کے لیے اپنے سکیورٹی گارڈز کو دھکے دیتے رہے، بعد میں وہ کانگریس کے ایک رکن کے دفتر میں داخل ہوئے۔