امریکی کانگریس مینز کے وفد اور وزیر داخلہ کا کرتار پور راہداری کا دورہ

نارووال(آئی این پی) امریکی کانگریس مینز کا وفد اور وزیر داخلہ محسن نقوی سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت کے لیے کرتار پور راہداری پہنچ گئے۔رپورٹ  کے مطابق وفد میں امریکی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی، امریکی کانگریس مین جوناتھن جیکسن، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز شامل تھے۔وفد کا درشنی ڈیوڑھی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کیے، امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی، جوناتھن جیکسن نے بیساکھی میلے کی سکھ برادری کو مبارکباد دی۔