واشنگٹن(آئی این پی )ایرانی نژاد امریکی رکنِ کانگریس یاسمین انصاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے خلاف مواخذے یعنی امپیچمنٹ کے لیے بل پیش کر رہی ہیں۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے یاسمین انصاری نے کہا کہ جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف کانگریس کو حاصل ہے، کسی من مانی کرنے والے صدر یا اس کے قریبی حلقے کو نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیٹ ہیگستھ کی لاپرواہی سے امریکی فوجی اہلکاروں کو خطرے میں ڈالنا اور بار بار جنگی جرائم کا ارتکاب، جن میں ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے ایک سکول پر بمباری اور شہری انفراسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا شامل ہے