اسلام آباد(آئی ای نپی )ریکوڈک منصوبے کے لیے 6.4ارب ڈالر کا فنانشنل کلوژر آئندہ ماہ ہوگا جبکہ عالمی شراکت داروں سے قرض کی موڈیلیٹیز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق یو ایس ایگزم بینک، یو کے ایگزم بینک، عالمی بینک، وفاق، بلوچستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی فنانشل کلوژر میں شامل ہیں۔ریکوڈک منصوبے کے لیے 3.4ارب ڈالر وفاق کے ذمہ ہوگا، پٹرولیم ڈویژن وفاق کے 3.4ارب ڈالر میں سے 1.7ارب ڈالر بلوچستان کا ہے۔فنانشل کلوژر مکمل ہونے پر تقریبا 3 سال تک پروڈکشن شروع ہو سکے گی، پروڈکشن کے پہلے سال وفاق اور بلوچستان کو 3 ارب ڈالر ملنے کا تخمینہ ہے۔