آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے کیلئے 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان

پاکستان میں توانائی و قدرتی وسائل میں دوگنا سرمایہ کاری کریں گے،سربراہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن مختارڈیوپ
 اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پر مالیاتی اداروں کا بڑھتا ہوا اعتماد، آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے کیلئے 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت‘ریکوڈک منصوبہ ملکی معیشت میں نئی روح پھونکنے کو تیار، پاکستان کا ترقی کی طرف ایک اور مضبوط قدم ہے۔ریکوڈک منصوبے کے لیے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن نے پاکستان کو 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ریکوڈک منصوبے کی لاگت 6.6 بلین ڈالر، مالیاتی اتحاد قرض و سرمایہ سے فنڈ فراہم کرے گا۔ریکوڈک سے 37 سال میں 74 ارب ڈالر تک آمدن کی توقع ہے۔ریکوڈک منصوبے میں یو ایس ایگزِم، ایشیائی ترقیاتی بینک، کینیڈا اور جاپان کے مالیاتی اداروں کی شمولیت متوقع ہے۔آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انفرااسٹرکچر، توانائی اور قدرتی وسائل پر توجہ بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں توانائی و قدرتی وسائل میں دوگنا سرمایہ کاری کریں گے۔