معاہدے کی معطلی علاقائی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے : برطانوی جریدہ

لندن  (آن لائن) پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا  ہے ،  معاہدے کی معطلی کو  علاقائی سلامتی  کے لئے  سنگین خطرہ  قرار دیتے ہوے کہا گیا ہے کہ  اس  اقدام سے دونوں ممالک  پر منفی  اثرات   پڑ  سکتے ہیں ۔ یکطرفہ اقدا م پر نظر ثانی کی جانی چاہیے ۔  برطانوی   جریدے  فنانشل ٹائمز نے اپنی رپور ٹ میں  کہا ہے  کہ  بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، علاقائی سلامتی  کے لئے سنگین خطرہ ہے ۔   اس  اقدام سے   دونوں  ممالک میں  میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے ۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے حالیہ اقدامات سے پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے ۔   جبکہ سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو  بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔   ر پورٹ میں کہا  گیا ہے ۔ معاہدے کی عارضی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ بھارت و پاکستان کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے، انھیں  اس حقیقت  کا بھی ادراک کرنا چاہیے کہ  ماحولیاتی خطرات بڑھ رہے ہیں۔