اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ، وطن عزیز کے دفاع کیلئے مسلح افواج کا عزم غیر متزلزل ہے، پاک فضائیہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ جیسا جواب دینے کیلئے پھر تیار ہے دفاعی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ جدید ترین ٹیکنالوجی اور ملٹی ڈومین صلاحیتوں سے لیس، فضائی جنگ میں ایک مضبوط قوت بن کر سامنے آئی ہے ، پاک فضائیہ میں جدید جنگی جہاز جے 10سی ، جے ایف 17بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی شمولیت سے فضائی قوت مزید مستحکم ہوئی ہے