پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کا صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی کو کسی صورت نااہل نہیں کیا جا سکتا اور ان کا متبادل لانے کے لیے بھی پارٹی میں کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے اور سہیل آفریدی کے متبادل کی تلاش سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔