اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ انجن خرابی کے باوجود پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

اسپیس ایکس کا جدید اسٹار شپ راکٹ انجن خرابی کے باوجود پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے ایک انجن میں خرابی کے باوجود اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار مدار تک رسائی حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار شپ نے امریکی ریاست ٹیکساس میں خلیجِ میکسیکو کے قریب واقع اسٹاربیس کمپلیکس سے پرواز کی، جس کے دوران راکٹ کامیابی سے مدار تک پہنچا۔مشن کے دوران اسٹار شپ نے نئے اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی خلا میں کامیابی سے تعینات کیے، تاہم پرواز کے دوران ایک انجن میں خرابی پیدا ہوگئی۔انجن میں خرابی کے باعث مشن کو مقررہ 10 گھنٹے کے بجائے تقریباً 3 گھنٹے بعد ہی ختم کرنا پڑا۔یہ 2023 کے بعد اسٹار شپ کی 14ویں پرواز تھی، جبکہ مدار تک رسائی اور اسٹارلنک سیٹلائٹس کی کامیاب تعیناتی کو اسپیس ایکس کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔