نئی ڈیڈ لائن دینے سے پہلے اپنی پیش گوئیوں کی ’ایکسپائری ڈیٹ‘ دیکھیں: ایرانی ترجمان

نئی ڈیڈ لائن دینے سے پہلے اپنی پیش گوئیوں کی ’ایکسپائری ڈیٹ‘ دیکھیں: ایرانی ترجمان

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی حکام کو اپنی پیش گوئیوں کی ’ایکسپائری ڈیٹ‘ دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

جاری بیان میں فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ امریکی حکام نے ایک مرتبہ پھر ایرانی معیشت کے حوالے سے نئی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، تاہم نئی ڈیڈ لائن دینے سے پہلے انہیں اپنی سابقہ پیش گوئیوں کی مدت بھی دیکھنی چاہیے۔ایرانی حکومت کی ترجمان نے کہا کہ ایران اپنے عوام پر بھروسہ کرتے ہوئے تعمیر، استقامت اور اپنے حقوق کے دفاع کا عمل جاری رکھے گا۔فاطمہ مہاجرانی کا بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ دعووں کے ردعمل میں سامنے آیا ہے، جن میں انہوں نے ایک بار پھر ایران کو تباہ کرنے اور ایران کے ساتھ جنگ کے جلد خاتمے کی بات کی ہے۔