وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن آج ختم، توسیع کا امکان

وی پی این رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن آج ختم، توسیع کا امکان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کی بندش کی ڈیڈ لائن آج 30 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

 پی ٹی اے کے ذرائع کے مطابق، اب تک 27 ہزار سے زائد وی پی اینز کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے، اور وزارتِ داخلہ کی جانب سے اس کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے، کیونکہ اس اقدام سے سائبر سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔پی ٹی اے نے واضح کیا کہ وی پی این کی رجسٹریشن قومی سلامتی اور ڈیٹا پروٹیکشن کے لیے ضروری ہے۔ تاہم، اگر رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع نہ کی گئی تو غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جائے گا۔آئی ٹی انڈسٹری، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اس حوالے سے تاریخ میں مزید توسیع کی درخواست کی ہے۔ حکومت کی جانب سے پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے حوالے سے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، جو آج ختم ہو رہی ہے۔