پٹرول کی نئی قیمت 389روپے 3 پیسے ،ڈیزل کی 404 روپے 97پیسے لٹر ہوگئی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل سستا کر دیا۔پیر کو وزارت پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2روپے 27پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 389روپے 3 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 56پیسے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت404 روپے 97پیسے فی لٹر ہوگئی ۔