ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے ،لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے اور مٹی کا تیل 7 روپے 21 پیسے سستا کرنے کی تجویز
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی۔ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کمی کی تجویز ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے ،لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے اور مٹی کا تیل 7 روپے 21 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کریں گے۔