پٹرول ،ڈیزل سستا دسمبر ، جنوری میں گیس بحران کا خدشہ
سردیوں میں گھریلو صارفین کو تین وقت گیس فراہمی کی کوشش کرینگے، حکومت توانائی کے تحفظ کا جامع نظام تشکیل دینے پر کام کر رہی ہے:فاقی وزیر، دسمبر ، جنوری میں گیس کی طلب پوری کرنے کے لیے راشننگ جیسے اقدامات بھی زیر غور
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا، جس کا ا?ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔تاہم دوسری جانب دسمبر اور جنوری میں گیس کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہااوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے مقررہ طریقہ کار کے تحت قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 45 پیسے کمی کردی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت 374 روپے 51 پیسے فی لیٹر تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹرکمی کر دی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت 391 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 4 نومبر 2026 سے ہوگا۔دریں اثناوفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ دسمبر اور جنوری میں شدید سردی متوقع ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے لیے تینوں اوقات میں گیس فراہم کی جائے۔ سعودی ا?رامکو کی جانب سے ایل پی جی کی کنٹریکٹ قیمت 540 ڈالر سے بڑھا کر 756 ڈالر فی ٹن کردی گئی ہے، تاہم حکومت کم قیمت پر ایل پی جی کی درا?مد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور خودکفالت کے حصول کی ضرورت ہے۔ جنگ کے اثرات سے پیدا ہونے والے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کو اپنا توانائی کا نظام مضبوط بنانا ہوگا۔ حکومت توانائی کے تحفظ کا جامع نظام تشکیل دینے پر کام کر رہی ہے۔ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل بنانے کے لیے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت، ریفائنریز اور ایل پی جی کے نظام کو بہتر بنانا ضروری ہے۔ حکومت کی کوشش ہے سستا ایندھن درا?مد کرکے عوام کو کم قیمت پر فراہم کیا جائے۔