پنجاب کانسٹیبلری اہلکاروں کیلئے روزانہ ہزار روپے الاؤنس منظور

اسلام آباد میں خصوصی لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات اہلکار حقدار ہوں گے 
لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام آباد میں خصوصی لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی پر تعینات پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کے لیے روزانہ ایک ہزار روپے اسپیشل ڈیوٹی الاؤنس منظور کرلیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے اسپیشل ڈیوٹی الاؤنس کی منظوری دیتے ہوئے آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز اور کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کے ہر اہلکار کو ایک ہزار روپے یومیہ اسپیشل ڈیوٹی الاؤنس دیا جائے گا۔ الاؤنس اضافی فیلڈ آپریشنل اخراجات، طویل ڈیوٹی شفٹس اور ہنگامی امن و امان کی ڈیوٹیوں کے عوض ادا کیا جائے گا۔ الاؤنس کی ادائیگی ڈیوٹی ریکارڈ اور روزانہ حاضری کی تصدیق سے مشروط ہوگی۔ مراسلے میں افسران کو روزانہ روسٹر کی تصدیق کرکے الاؤنس کے کلیمز فوری طور پر فنانس برانچ کو بھجوانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔