قصور:متعدد وارداتیں، لاکھوں روپے ، 4موٹر سائیکلیں چھین لیں

قصور(خصوصی رپورٹ) ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکو ئوں نے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فون اور 4موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ تھانہ چھانگامانگا کے علاقہ نواں کوٹ کے قریب سیدپور کھڈیاں کے سمیرعلی سے 2 لاکھ روپے نقدی، منڈی عثمانوالہ کے علاقہ نجابت کے قریب بستی ڈینگیاں والی کے منظوراکرم سے 30 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل ، گھوپے راہ شیخم سرائے مغل کے نزدیک محمد اعظم سے ہزاروں نقدی ،دھوبی گرا ئونڈ قصور سے محمد وقاص سے موبائل فون چھین لیا، کوٹ اعظم خاں سیمحمد اشرف ،واپڈا آفس کھڈیاں سے عبدالرشید،کوٹ رادھاکشن سے محمد منیر ،ہیڈ بلوکی سے محمد یوسف کی موٹرسائیکلیں لے گئے۔