میر رضا کیس،جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی سمری منظور

    کراچی(یواین پی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی سمری کی منظوری دے دی۔ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کمیشن کی مدت میں توسیع کی سمری منظور کرلی ہے، تاہم توسیع کی حتمی منظوری کیلئے سندھ کابینہ کی توثیق باقی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کی توثیق کے بعد آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کمیشن کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔