اسلام آباد (آن لائن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے سائبر فراڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیٹلائٹ ٹاؤن کی کمرشل مارکیٹ میں قائم مبینہ غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مار کر 61 افراد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں موبائل فونز اور لیپ ٹاپس بھی برآمد کیے گئے۔