سہولتیں فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی:ڈی آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے شہر میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجارتی مراکز، مارکیٹوں اور مختلف کاروباری اداروں میں غیر قانونی طور پر مقیم یا ملازمت سے وابستہ افغان باشندوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے افراد کو رہائش یا دیگر سہولتیں فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔یہ ہدایات انہوں نے صدر ڈویڑن پولیس کے افسران کے ساتھ انسدادِ جرائم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں