لاہور(کرائم رپورٹر )ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر کی نگرانی میں جعلی میڈیکل بلنگ سروس کی آڑ میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کارروائی، غیر قانونی کال سینٹر سے غیر ملکی شہریوں کو جعلی تشہیری اور پروموشنل پیشکشوں کے ذریعے نشانہ بنانے کا انکشاف، کارروائی کے دوران 38 افراد گرفتار، کال سینٹر سے اہم شواہد اور سامان قبضے میں لے لیا گیا، کال سینٹر سے کینیڈا سے متعلق موبیلٹی مہم کے نام پر بین الاقوامی شہریوں سے رابطے کیے جاتے تھے،ملزمان شہریوں سے ذاتی، مالی اور کریڈٹ و ڈیبٹ کارڈ کی معلومات حاصل کرتے تھیکارروائی کے دوران تین گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔