فلسطینی طالب علم محسن مہدوی کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا

واشنگٹن (آئی این پی ) کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج جیفری کرافورڈ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ محسن مہدوی عوام کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔برطانوی خبر رساں  ادارے  کے مطابق محسن مہدوی نے جیل سے نکلنے کے بعد کہا کہ میں صدر ٹرمپ اور ان کی کابینہ سے واضح اور بلند آواز میں کہہ رہا ہوں کہ میں آپ سے نہیں ڈرتا۔