پاکستان ریلوے کا مزید 15 ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ

ریل گاڑیوں کی نیلامی 16 جون کو ریلوے ہیڈکوارٹر  لاہور میں کی جائے گی
لاہور(آئی این پی )پاکستان ریلویز نے مزید 15 ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔   اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کر دیا گیا  ۔ لاہور میں ٹرینوں کی نیلامی 16 جون کو ریلوے ہیڈکوارٹر میں کی جائے گی جہاں اوپن بولی کے ذریعے عمل مکمل کیا جائے گا۔  میڈیارپورٹ کے مطابق ٹرینوں کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے بعض نجی کمپنیوں کو اہل قرار دیا گیا ہے، جن ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ملت ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، راوی ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، نارووال پسنجر، سیالکوٹ ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر شامل ہیں