مکہ مکرمہ میں باران رحمت، م عمرہ زائرین کا طواف جاری رہا

ریاض(آئی این پی )  سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، متعدد شہروں اور علاقوں میں سڑکوں اور شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین طواف کعبہ میں مصروف رہے۔مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں بھی باران رحمت خوب برسی ‘ ریاض میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا، جبکہ شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔