جی پی ایس سگنلز میں مداخلت، سیالکوٹ کی پرواز کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں اترتا دکھا دیا

اسلام آباد (آئی این پی)مشرقِ وسطی میں جاری جنگ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر اور سیالکوٹ سیکٹر میں جی پی ایس سگنلز (گلوبل پوزیشنگ سسٹم) میں غیر معمولی مداخلت کی وجہ سے فلائٹ ٹریکنگ میں بڑی گڑ بڑ سامنے آ رہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلائٹ ریڈار 24 پر ہفتے اور اتوار کی رات سوا 2 بجے دوحہ سے پہنچی پرواز کیو آر 630 سیالکوٹ ایئر پورٹ پر لینڈنگ اپروچ پر تھی کہ جی پی ایس اسپوفنگ، سگنلز جمپنگ یا لوکیشن گلچز کی وجہ سے فلائٹ ریڈار پر مقبوضہ کشمیر کے جموں ایئر پورٹ پر ڈائیورٹ ظاہر ہوئی، علاقے میں ایسا عام ہو چکا ہے خاص طور پر جون 2026 میں 1 دن میں 3 پروازوں کی لوکیشن بدل گئی۔