بھارتی صحافی نے مقبوضہ جموں میں بھارتی افواج کے بھاری نقصان کی تصدیق کردی

پانپور، اکھنور، رام بن، ہمارے بہادروں کیلئے دعائیں،ادیتا راج کول کاٹوئٹ، تین سویلین کی اموات ہوئیں،بھارتی فوج
سرینگر (آئی این پی )بی جے پی کے حامی بھارتی کشمیری صحافی ادیتا راج کول نے مقبوضہ جموں میں بھارتی افواج کے بڑے جانی نقصان کی بالواسطہ تصدیق کردی۔بھارتی میزائل حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے کارروائی شروع ہونے کے چند ہی گھنٹے بعد ادیتا راج کول نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا پانپور، اکھنور، رام بن، ہمارے بہادروں کیلئے دعائیں۔واضح رہے کہ یہ تینوں مقبوضہ جموں کے علاقے ہیں۔ادتیا کول کی ٹوئٹ کے جواب میں بھارتی اپنے فوجیوں کے لیے پریشان دکھائی دیئے۔دوسری جانب بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تین عام شہریوں کے پاکستانی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے بتایا کہ پاکستان کی فوجی کارروائی میں تین سویلین کشمیری مارے گئے ہیں۔