شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈی نیشن اجلاس، بھارتی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

اجلاس میں ایس سی او کے 10 رکن ممالک کے  کوآرڈینیٹرز شرکت کریں گے، جو تنظیم کے اندر رکن ممالک کے درمیان رابطہ کاری کے ذمہ دار ہیں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارے کی ایک سالہ صدارت کے دوران نیشنل کوآرڈینیٹرز کا پہلا اجلاس آج شروع  ہو رہا ہے، جس میں آئندہ سال اگست میں اسلام آباد میں ہونے والے سربراہی اجلاس کی تیاری کا آغاز کیا جائے گا۔تین روزہ اجلاس میں ایس سی او کے 10 رکن ممالک کے نیشنل کوآرڈینیٹرز شرکت کریں گے، جو تنظیم کے اندر رکن ممالک کے درمیان رابطہ کاری کے ذمہ دار ہیں۔اس اجلاس کے سلسلہ میں 2سال بعد کسی بھارتی وفد کی پاکستان آمد ہوئی، نیشنل کوآرڈینیٹرالوک امیتابھ دیمری بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں، اجلاس میں پاکستان کی 2026-27 کی صدارت کے پروگرام کو حتمی شکل دینے اور آئندہ اجلاسوں و تقریبات کی تیاریوں پر غور کیا جائے گا۔