شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاک بھارت وزرائے دفاع کی ملاقات کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان گزشتہ ماہ ہونیوالے فوجی تصادم کے بعد پہلی مرتبہ آمنے سامنے ملاقات متوقع ہے، جب شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے عہدیداران مشرقی چین میں 2 روزہ اجلاس کے لیے جمع ہوں گے۔ترکیہ کے خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی گلوبل کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس  چین کے شہر چھنگڈا میں شروع  ہوا  ہے  جس کی میزبانی چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون  کررہے ہیں۔