حکومت کا پنشن اصلاحات کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان

پاکستان پنشن اصلاحات کیلئے اے ڈی بی، عالمی بینک سے پہلے بھی قرض لے چکا ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پنشن اصلاحات کیلئے مزید 50کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان  تیار کر لیا، ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک سو اڑتیس ارب 48کروڑ روپے کے مساوی قرض لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق منصوبے کو ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام کا نام دیا گیا ہے، اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر کا پروگرام لون 3 سال کیلئے ہوگا، بینک مجوزہ پروگرام کیلئے 15 کروڑ 92 لاکھ روپے تکنیکی امداد بھی دے گا، نیا پروگرام یکم نومبر2026 سے شروع ہو کر نومبر 2029 میں مکمل ہوگا ، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1169 ارب روپے تک پہنچ گیا،  نیا قرض پروگرام اصلاحات کے نتائج سے منسلک ہوگا۔