ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 57 ارب 10 کروڑ 90 لاکھ روپے قرض لیا جائے گا‘2فیصد سود دینا ہوگا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ٹیکس اصلاحات میں مسلسل ناکامی کے باوجود مزید قرض لینے کا فیصلہ کر لیاہے ،ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 57 ارب 10 کروڑ 90 لاکھ روپے قرض لیا جائے گا جس پر پاکستان سالانہ ڈیڑھ سے 2 فیصد تک سود ادا کرے گا۔تفصیلات کے مطابق منصوبے کو ٹرانسفارمنگ اینڈ ڈیجیٹلائزیشن ریونیو ایڈمنسٹریشن کا نام دیا گیا ہے ، قرض سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 22.5 ارب روپے کنسلٹنسی سروسزاور 2.77 ارب پراجیکٹ مینجمنٹ پر خرچ ہونگیجس کے بعد اگلے 5 سال میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ کرنے کا پلان ہے۔پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کیلئے عالمی بینک کے بیشتراہداف پورے نہیں ہو سکے ، 40 کروڑ ڈالر کیمنصوبے کے تحت 18 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہدف مقرر تھا ، پاکستان ایف بی ا?ر میں اصلاحات کیلئے اب تک 4.7 ارب ڈالر مجموعی قرض لے چکا ہے۔