فاطمہ ثناء: ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک پہنچنے کی کوشش کریں گے

فاطمہ ثناء: ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک پہنچنے کی کوشش کریں گے

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کے آغاز سے پہلے پاکستانی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے اپنی ٹیم کے ہدف اور حکمت عملی پر بات کی ہے۔

 فاطمہ ثناء نے کہا کہ قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ پہلے سے طے شدہ پلانز پر عمل کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جائے۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کل سے بھارت میں شروع ہوگا، اور پاکستانی ٹیم کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گی۔فاطمہ ثناء نے بتایا کہ کولمبو میں تربیتی کیمپ نے کھلاڑیوں کو نئی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کیا، اور کھلاڑیوں کی توانائی اور کمٹمنٹ پر وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس شعبے میں محنت کی ضرورت تھی، وہاں ٹیم نے بھرپور محنت کی ہے اور اس کے نتائج بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

کپتان نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ ایک بڑا پلیٹ فارم ہے اور ٹیم کا فوکس ڈٹ کر کھیلنے پر ہوگا۔ وہ یہ بھی چاہتی ہیں کہ ٹیم اپنے پلانز پر عمل کرتے ہوئے سیمی فائنل تک پہنچے، جو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہوگا۔