بھارتی فضائیہ میں سویت دور کے پرانے مگ-21 طیاروں کو سروس سے ہٹائے جانے پر خوشی منائی گئی۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ ساتھی افسران کے ساتھ ناچتے ہوئے دکھائی دیے۔ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے۔ مگ-21 طیارے بھارتی فضائیہ میں سب سے طویل سروس کرنے والے طیارے تھے لیکن ان کی سیکیورٹی اور کرپشن الزامات کے باعث انہیں "اڑتا تابوت" بھی کہا جاتا رہا۔