مسجد سے سا ئونڈ سسٹم ،سپیکر ودیگر سامان چوری

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)شیر گڑھ کے کرنل چوک میں گلشن حبیب رانا ٹا ئون کے عثمان نگر بلاک میں واقع جامع مسجد میں نامعلوم چوروں نے داخل ہو کر مسجد کا سا ئونڈ سسٹم ،سپیکر ،بیس ودیگر ضروری سامان چوری کرلیا۔ چوری کرنے والے نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ شیر گڑھ میں مکینوں نے برائے اندراج مقدمہ درخواست دیدی ہے، جس پر پولیس تھانہ شیر گڑھ مصروف کارروائی ہے۔