لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ سکول ایجوکیشن نے کارڈ شپ گرا ئونڈ پراساتذہ کے تبادلوں کی اجازت دیدی،درخواستیں 12 دسمبر تک جمع کرائی جاسکیں گی۔ 15 سے 20دسمبر تک سکروٹنی،22 سے 27 دسمبر تک ڈیپاٹمنٹس ہارڈ شپ کمیٹی درخواستوں کا جائزہ لے گی جسکی منظوری کے بعد تبادلوں کے احکامات جاری کئے جائینگے۔ویڈ لاک ، معذور ٹیچر ،میڈیکل گرا ئونڈ سنگل پیرنٹ اپلائی کرسکیں گے۔تمام درخواستیں آن لائن جمع ہونگی