نازیبا زبان کا استعمال، 3 ٹک ٹاکرز گرفتار

 نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے چک 37 جنوبی کے حد عباس، بدر زمان اور قاسم علی کو گرفتار کیا
سرگودھا( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی پنجاب کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے پر سرگودہا کے تین ٹک ٹاکرزکو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے سائبر کرائم سیل نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیراخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے لاری اڈا پر چھاپہ مار کر سرگودھا کے چک 37 جنوبی کے تین ٹک ٹاکرز احد عباس، بدر زمان اور قاسم علی کو گرفتار کر لیا۔اور ان کے موبائل فون قبضہ میں لیکر ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ (PECA) کے تحت مختلف دفعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا اور تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مصروف کاروائی ہے۔