فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہو گی

لاہور( کرائم رپورٹر)سیشن کورٹ لاہور میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی۔فلک جاوید کے وکیل کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس جسمانی ریمانڈ منظور کیا،قانون کے مطابق صرف ڈکیتی اور قتل جیسے مقدمات میں خاتون کا جسمانی ریمانڈ دیا جاسکتا ہے، استدعا ہے کہ مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ہفتہ کے روز سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔