بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں چوتھی جماعت میں اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔
حال ہی میں سلمان خان اپنے قریبی دوست عامر خان کے ہمراہ ٹاک شو ٹو مچ وِد کاجول اینڈ ٹوئنکل کھنہ کے پہلے مہمان بنے۔ اس دوران دونوں اسٹارز نے اپنی نجی زندگی اور بچپن کے دلچسپ قصے سنائے۔
سلمان خان کا انکشاف
سلمان خان نے بتایا کہ وہ اور عامر خان ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے لیکن اس وقت ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔ انہوں نے کہا:"چوتھی کلاس میں اپنے دوست کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایک حادثہ ہوا، میرا دوست گر کر دانت توڑ بیٹھا۔ اسکول انتظامیہ نے یہ قصور میری جان بوجھ کر کی گئی غلطی قرار دیا اور مجھے مشکل میں ڈال دیا۔"انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور موقع پر انہیں کلاس سے باہر کھڑا کر کے سزا دی گئی۔ والد سلیم خان نے وجہ پوچھی تو ٹیچر نے بتایا کہ "یہ آپ کی غلطی ہے کیونکہ آپ نے فیس ادا نہیں کی۔" بعدازاں فیس جمع کرائی گئی لیکن دو ہفتے بعد دوبارہ عدم ادائیگی پر انہیں اسکول سے نکال دیا گیا۔
عامر خان کا تجربہ
دوسری جانب عامر خان نے بھی یہی مسئلہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین کو بھی فیس دینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔"فیس نہ دینے پر میرا نام اسمبلی میں سب کے سامنے پکارا جاتا، جس سے بہت شرمندگی ہوتی تھی۔"