نیویارک فیسٹیول کے دوران برطانوی گلوکارہ لولا ینگ اسٹیج پر بے ہوش

نیویارک فیسٹیول کے دوران برطانوی گلوکارہ لولا ینگ اسٹیج پر بے ہوش

ویب ڈیسک: نیویارک میں منعقدہ All Things Go Music Festival کے دوران برطانوی گلوکارہ اور گیت نگار لولا ینگ اچانک اسٹیج پر گر کر بے ہوش ہوگئیں۔

یہ واقعہ 27 ستمبر کو اس وقت پیش آیا جب 24 سالہ لولا اپنے مقبول گانے Conceited پیش کر رہی تھیں۔ اچانک طبیعت خراب ہونے پر وہ اسٹیج پر گر گئیں، جس پر فوری طور پر طبی عملہ انہیں باہر لے گیا۔انتظامیہ نے اس واقعے کے بعد اگلے دن یعنی 28 ستمبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ان کی پرفارمنس منسوخ کر دی، جو اسی فیسٹیول کا حصہ تھی۔لولا ینگ نے واقعے کے بعد انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا:"مجھے افسوس ہے کہ آج واشنگٹن ڈی سی میں آل تھنگز گو فیسٹیول میں پرفارم نہیں کر پائی، میں اس کام سے محبت کرتی ہوں اور کبھی اپنے وعدوں یا سننے والوں کو ہلکا نہیں لیتی۔ امید ہے آپ سب مجھے آئندہ ایک اور موقع دیں گے۔"مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کی دعائیں کیں۔ کئی صارفین نے لکھا کہ صحت سب سے پہلے ہے اور وہ جلد انہیں دوبارہ اسٹیج پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔