لاہور(نیٹ نیوز) درشہ خیل آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت بنگلا دیشی شہری کے طور پر ہوئی ہے جس کے قبضے سے بنگلا دیش کا شناختی کارڈ، کرنسی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی کارروائیوں میں 2 سے 3 بنگالی شہری مارے جا چکے ہیں۔تحقیقاتی حکام کے مطابق یہ افراد مبینہ طور پر تبلیغی سرگرمیوں کے لیے افغانستان گئے تھے ، جہاں شدت پسند گروہوں نے انہیں اپنے نیٹ ورک میں شامل کرلیا تھا۔تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس معلومات پر بنگلا دیشی حکام نے بھی 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔